دکاندار اشیاخورونوش مقررہ قیمتوں پرفروخت کریں :راناسلیم خاں

دکاندار اشیاخورونوش مقررہ قیمتوں پرفروخت کریں :راناسلیم خاں

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد رانا سلیم احمد خاں کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کو سستی اشیا خور ونوش کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ مصروف عمل ہے

حافظ آباد(نامہ نگار ) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاروائیوں سے چیزوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ،تاجروں اور دکانداروں کا فرض ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے اشیا خورو نوش کو صرف مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق ہی فروخت کریں ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں