ن لیگ کی مقبولیت نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچادیا:خرم دستگیر
حکومتی دعوؤں کے باوجود مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی،عمران خان ناکام ہوگئے ہیں
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی، دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر قابض ہونیوالی تحریک انصاف کی عوامی مخالفت میں اضافہ ہوا۔ عمران خان اور اسکے حواری ملکی نظام چلانے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں، مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت میں مزید اضافہ نے عمرانی حکومت کی صفوں میں کھلبلی مچادی ہے ، میاں نوازشریف کی سیاست ختم کرنے کے خواب دیکھنے والوں کا اپنا کوئی مستقبل نہیں ہے ،اپنی رہائشگاہ پر سٹی صدر مسلم لیگ ن سلمان خالد پومی بٹ کیساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے مزیدکہا کہ گوجرانوالہ کے عوام اپنے قائد ں نوازشریف کیساتھ دلی محبت کرتے ہیں ،عام انتخابات میں گوجرانوالہ سے حکومتی جماعت کو امیدوار بھی نہیں ملیں گے اور مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر کلین سویپ کریگی ۔