پرائس کنٹرول میکنزم مؤثر بنانے کا فیصلہ

پرائس کنٹرول میکنزم مؤثر بنانے کا فیصلہ

شہر وضلع میں 16کریٹیکل مارکیٹس کی نشاندہی ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا:ڈپٹی کمشنرکاخطاب

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) عام آدمی کو اشیا خور ونوش کی کنٹرول قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے اور حکومتی احکامات کے مطابق ناجائز منافع خوروں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے پرائس کنٹرول میکنزم کو مؤثر بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے ،شہر وضلع میں 16 کریٹیکل مارکیٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے جہاں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ٹریننگ ورکشاپ میں ضلع گوجرانوالہ کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ حکومت پنجاب کے احکامات پر تمام اضلاع کی طرح گوجرانوالہ میں بھی دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، پٹی کمشنر دانش افضال نے ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد پرائس کنٹرول قوانین سے آگاہی اور ان قوانین کا نفاذ یقینی بنانا بنانا ہے اور افسروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اختیارات کو وسیع تر عوامی مفاد میں بروئے کار لائیں تاکہ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔ افسر اپنے اختیارات سے آگاہ ہیں اور بنیادی اشیاء کی قیمتوں کا تعین تاجر برادری اور سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے کیا جاتا ہے تاکہ دکاندار جائز منافع لیتے ہوئے اپنا کاروبار کریں اور صارفین کو درست داموں میں ضروریات زندگی میسر ہوں، مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کروانا ہماری قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے اور اس میں آئندہ کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں