خاتون نے بھائیوں سے ملکر شوہر کو سرراہ تشدد کا نشانہ بناڈالا

خاتون نے بھائیوں سے ملکر شوہر کو سرراہ تشدد کا نشانہ بناڈالا

تھانہ اروپ کے علاقہ میں خاتون نے بھائیوں سے ملکر شوہر کو سرراہ تشدد کا نشانہ بناڈالا

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ اروپ پولیس کو محمد نثار سکنہ گلشن کالونی نے درخواست دی کہ14سال قبل اس کی شادی عالیہ بی بی کیساتھ ہوئی تھی،جس کے بطن سے 6 بچے پیدا ہوئے اور معمولی باتوں پر گھر میں جھگڑا رہتا تھا ۔گزشتہ روز کام سے فارغ ہوکر گھر جا رہا تھا کہ لوہیانوالہ کے قریب بیوی عالیہ نے اپنے بھائیوں عمر فاروق،اویس،حیدر اوررشتے دار چاند کیساتھ ملکر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں