ہمسائی پرتشددکرنیوالے میاں بیوی کیخلاف مقدمہ درج

ہمسائی پرتشددکرنیوالے  میاں بیوی کیخلاف مقدمہ درج

معمولی بات پر میاں بیوی نے ہمسائی کو تشدد کا نشانہ بنادیا

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ سول لائن پولیس کو محمد مشتاق سکنہ عثمان کالونی نے درخواست دی کہ گزشتہ روز اس کی بیوی نے گھر کی چھت کی صفائی ستھرائی کرکے کوڑا ایک شاپر میں ڈال کر نیچے پھینکا تو شاپر کیبل کی تار سے ٹکرا گیا جس سے کیبل کا ایک کنکشن اتر گیا، ہمسائے عمر قصائی اور اس کی بیوی فوزیہ بی بی نے نامعلوم ساتھیوں سے ملکر بیوی کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا دیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں