چیمبر کے ون یونٹی ون گروپ کے قائدین کے اعزاز میں عشائیہ

چیمبر کے ون یونٹی ون گروپ کے قائدین کے اعزاز میں عشائیہ

مرکزی تاجران امن کمیٹی ،انجمن تاجران جناح روڈ ، یارن ایسوسی ایشن کاحمایت کااعلان

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) مرکزی تاجران امن کمیٹی ،انجمن تاجران جناح روڈ ، یارن ایسوسی ایشن نے بھی یونٹی ون یونٹی گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا ،اس بات کا اعلان مرکزی تاجران امن کمیٹی ،انجمن تاجران جناح روڈ ،یارن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چیمبر کے الیکشن سلسلہ میں ون یونٹی ون گروپ کے قائدین کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں کیا گیا ۔اس موقع پریونٹی ون یونٹی گروپ کے قا ئدین اخلاق احمد بٹ ،ملک ظہیر ،عمر اشرف مغل اوردیگرنے کہا کہ صنعتکار تا جر برادری کے حقوق کا تحفظ یونٹی ون یو نٹی گروپ کی اولین تر جیحا ت میں شامل ہے ۔گوجرانوالہ کی تاجر برادری ،18 اور20 ستمبر کو یونٹی ون یونٹی گروپ کے امیدواروں کو ریکارڈ ووٹوں سے کا میا ب کروائے گی۔یونٹی ون یونٹی گروپ کے نامزد امیدوار کلین سویپ کر کے امانت ،دیانت ،شرافت اور خد مت کی سیاست کو فروغ دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں