پیپلز کالونی :بچوں کے خرچہ کے تنازعہ پر بیوی کوقتل کردیا
آصف نے مریم کو ڈنڈوں سے بدترین تشددکانشانہ بنایاجوموقع پرہی دم توڑگئی
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں بچوں کے خرچہ کے تنازعہ پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا ۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں آصف کااپنی بیوی مریم سے بچوں کے خرچے کے تنازعہ پر جھگڑا ہوااور اس نے بیوی کو ڈنڈوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں چار بچوں کی ماں مریم بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ,پولیس نے ملزم آصف اور اس کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔