لدھیوالی : ویگن بجلی کے پول سے ٹکراگئی ،خاتون جاں بحق،5زخمی

لدھیوالی : ویگن بجلی کے پول سے ٹکراگئی ،خاتون جاں بحق،5زخمی

ڈرائیورکواونگھ آنے کی وجہ سے گوجرانوالہ سے حافظ آبادجانیوالی گاڑی کوحادثہ پیش آیا

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )ڈرائیور کواونگھ آنے سے مسافر ویگن بجلی کے پول سے ٹکراگئی اورستر سالہ خاتون جا ں بحق اور پانچ مسافر زخمی ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ گوجرانوالہ سے حافظ آباد جانے والی مسافر ویگن کے ڈرائیور کو اونگھ آنے سے گاڑی بے قابو ہو کر لدھیوالہ میں بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس سے ڈرائیور عرفان سمیت چھ مسافر زخمی ہو گئے ، ریسکیو 1122 کی گاڑیاں چالیس منٹ بعد جائے حادثہ پر پہنچیں اوربروقت طبی امداد نہ ملنے سے ستر سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں