جلالپورجٹاں:سکول کا چوکیدار موٹرسائیکل کی ٹکرسے جاں بحق

جلالپورجٹاں:سکول کا چوکیدار موٹرسائیکل کی ٹکرسے جاں بحق

فخر عباس مکتب العلم سکول کے سامنے سڑک عبورکررہاتھا،ہسپتال میں دم توڑگیا

جلالپورجٹاں(نامہ نگار )سڑک عبور کرتا سکول کا چوکیدار تیز رفتا ر موٹرسائیکل کی ٹکر سے زندگی کی بازی ہار گیا ،بتایا گیاہے مکتب العلم سکول جلالپورجٹاں کا چوکیدار فخر عباس سکول کے سامنے سڑک کراس کررہا تھا کہ تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے اسکو ٹکر ماردی جسکے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ وہاں سے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات لایاگیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکا، متوفی دو بچوں کا باپ تھا، نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں