نشہ آوربسکٹ سے ایک بیوپاری جاں بحق،4کی حالت نازک

نشہ آوربسکٹ سے ایک بیوپاری جاں بحق،4کی حالت نازک

اظہر، خالد مال مویشی ٹھٹھہ گاہرہ سے نکلے تونوسربازوں نے بسکٹ کھلائے, نواز،بابراورنادرکوبھی نشہ آورچیزکھلاکرلوٹااورراستے میں پھینک دیا،نادرجاں بحق ہوگیا

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار) نوسربازوں نے بیوپاریوں کو نشہ آور بسکٹ کھلادیئے جس سے ایک بیوپاری جاں بحق اور4کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ نوسرباز لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔بتایاگیاہے کہ اظہر اقبال سکنہ سولگیں اعوان اپنے چچا زاد بھائی خالد پرویز رانجھا کے ہمراہ مویشی خریدنے مال مویشی ٹھٹھہ گاہرہ گئے جہاں وہ منڈی سے باہر نکلے تو ایک آٹو رکشہ میں سوار نوسربازوں نے انہیں بٹھا کر نشہ آور بسکٹ کھلائے تو انکی حالت غیر ہوگئی جس پر نوسربازوں نے خالد پرویز کی جیب سے ایک لاکھ 80ہزار روپے نکال لئے ،قبل ازیں نوسربازوں نے کوٹ لدھا کے محمد نواز کونشہ آور چیز کھلا کر 75ہزار روپے ، بابر سکنہ ولی ٹاؤن سے 1500روپے اور نادرولد حیات کو نشہ آور چیز کھلا کر 50ہزار لوٹ لئے اور حالت غیر ہونے پر راستہ میں پھینک کر فرار ہوگئے جس پر تمام متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں نادر ولد حیات جاں بحق ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں