چیمبر :جدید سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل آڈیٹوریم کا افتتاح

چیمبر :جدید سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل آڈیٹوریم کا افتتاح

معاشی سر گرمیوں کے فروغ کا وژن ایک حقیقت بن سکے گا،کمشنر ذوالفقار گھمن

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)کمشنر ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے معاشی خوشحالی اور صنعتی ترقی کے و ژن کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن کا ملک بھر کے پہلے ماڈل ڈویژن کے تحت انتخاب انتہائی خوش آئند ہے اور ڈویژن میں گوجرانوالہ ’ گجرات اور سیالکوٹ پر مشتمل اکنامک ٹرائی اینگل میں جی ڈی پی میں نمایا ں اضافہ کا بے پناہ پوٹینشل ہے اور یہاں کے صنعت کار ملکی برآمد ات میں اضافہ کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اس اکنامکٹرائی اینگل میں موجود معاشی اور صنعتی ترقی کے تمام ممکنہ احکامات کو حقیقت بنانے یہاں پر ریجنل اکنامک گروتھ سٹریٹجی کے تحت پہلے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دی ہے تاکہ درآمدا ت کو کم کرنے کیساتھ ایکسپورٹ کو بڑھا کر زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جاسکے ، انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت تین اعلی کمیٹیاں بھی تشکیل دی جا چکی ہیں جن میں سے ان کی سربراہی میں ایک پی ایم یو کا قیام بھی شامل ہے ، ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر میں جدید سہولیات سے آراستہ حاجی مراد ڈیجیٹل آڈیٹوریم کا افتتاح کرنے کے بعد اراکین چیمبر سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، صدر چیمبر عمر اشرف مغل ’ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ راؤ تسلیم احمد اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ کمشنر نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں اربوں کے نئے ترقیاتی منصوبے گیم چینجر ثابت ہوں گے اور ان منصوبوں سے جہاں روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے وہیں معاشی اور صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا بھی آغاز ہو گا اور معاشی سر گرمیوں کے فروغ کا وژن ا یک حقیقت بن سکے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں