طلبہ کو مختلف مہارتیں سکھانے کیلئے ایچ ای سی کا کالجز میں اضافہ پیریڈ شروع کرنے کا فیصلہ

طلبہ کو مختلف مہارتیں سکھانے کیلئے ایچ ای سی کا کالجز میں اضافہ پیریڈ شروع کرنے کا فیصلہ

اضافی پیریڈ میں طلبہ کو کمیونیکیشن سکلز ،مینجمنٹ،معاشرتی تعلقات اور اپنی صحت کو بہتر رکھنے کے طریقے بتائے جائیں گے ،نئے تعلیمی سال سے لائف سکلز کو کورس کا حصہ بنایا جائے گا :حکام

گوجرانوالہ ،لاہور(سٹی رپورٹر،ایجوکیشن رپورٹر) طلبہ کو مختلف مہارتیں سکھائی جائیں گی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز کے طلبہ کے لیے اضافی پیریڈ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے طلبہ کو زندگی کی مختلف مہارتیں سکھانے کیلئے موڈیول تیار کیا گیا ہے ۔اضافی پیریڈ میں طلبہ کو کمیونیکیشن سکلز سکھائی جائیں گی ۔طلبہ کو مینجمنٹ،معاشرتی تعلقات اوراپنی صحت کو بہتر رکھنے کے طریقے بتائے جائیں گے ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ نئے تعلیمی سال سے لائف سکلز کو کورس کا حصہ بنایا جائے گا ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام 780 سے زائد کالجز کے سربراہوں کو آگاہ کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں