جامعہ گجرات:ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں تربیتی ورکشاپ

جامعہ گجرات:ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں تربیتی ورکشاپ

ہراسگی کا شکار خواتین کیلئے ڈٹ کر کھڑا ہونے کی ضرورت:ڈاکٹر بشریٰ اکرم،بشری ٰ بی بی

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار) جامعہ گجرات کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا، جامعہ گجرات کے شعبہ سائیکالوجی کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں اینٹی ویمن ہراسگی و تشدد سیل کے وکٹم سپورٹ افسروں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد سپورٹ افسروں کو ہراسگی و تشدد کا شکار خواتین کو نفسیاتی و جذباتی سطح پر فوری و دیرپا امداد مہیا کرنے کے طریق کار سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ جامعہ گجرات کے شعبہ ئ سائیکالوجی کی چیئر پرسن ڈاکٹر بشریٰ اکرم اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بشری ٰ بی بی نے ہراسگی و تشدد کے نفسیاتی پہلوؤوں پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پاکستانی معاشرہ کا اہم حصہ ہیں۔ دورحاضر میں خواتین کی شراکت کے بغیر کوئی معاشرہ بھی حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کر سکتا۔ خواتین پر بے جاتشدد اور ان کو ہراساں کرنا ایک المیہ ہے۔ خواتین پر تشدد و ہراسگی ایک بزدلانہ فعل ہے۔ معاشرہ کے تمام طبقات کو تشدد و ہراسگی کا شکار خواتین کے لیے ڈٹ کر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں