حافظ آباد:پولیس افسروں کی مختلف مساجد میں کھلی کچہریاں

حافظ آباد:پولیس افسروں کی مختلف مساجد میں کھلی کچہریاں

ڈی پی او محمد معصوم کی ہدایت پر حافظ آباد پولیس کے افسروں نے ضلع بھر کی مختلف مساجد میں کھلی کچہریاں لگائیں، شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے مناسب اقدامات کئے

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایچ اوز نے کی جانب سے ضلع بھر میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا، ایس پی انویسٹی گیشن نعیم عزیز سندھو نے تھانہ کالیکی منڈی میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے جبکہ ایس ایچ اوز کی جانب سے جامع مساجد میں کھلی کچہری کے دوران شرکاء کی طرف سے سامنے آنے والے مسائل کو حل کرنے کیلئے قانون اور میرٹ کی بنیاد پر مناسب اقدامات کئے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں