منڈی بہاؤالدین:مختلف علاقوں میں نکاسی آب اور نالوں کی صفائی

 منڈی بہاؤالدین:مختلف علاقوں میں نکاسی آب اور نالوں کی صفائی

میونسپل سروس کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے:امتیازبیگ،بشیرتارڑ

منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بیگ اور سی او تحصیل میونسپل کمیٹی ملکوال بشیر احمد تارڑ نے مختلف علاقوں میں اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور نالوں کی صفائی کا کام مکمل کروایا۔ اس موقع پردونوں افسروں نے نے کہاکہ گلی محلوں کی نالیوں،نالوں کی صفائی کے علاوہ دیگر میونسپل سروس کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات فوری طور پر ختم کی جاسکیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہری علاقوں میں کوڑا کرکٹ، ملبے کے ڈھیر، بلڈنگ میٹریل، وال چاکنگ اور گندگی کی نشاندہی کے بعد اسے فوری ہٹایا جا رہا ہے اوردیہی علاقوں کو اس پروگرام میں ترجیحی طور پر شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں