کھاریاں:کارسوار افراد نے بیلف کی حراست سے ملزم کوچھڑا لیا

کھاریاں:کارسوار افراد نے بیلف کی حراست سے ملزم کوچھڑا لیا

اہلکار افتخار حیدر اور انیس ملزم علی انورکو عدالت لارہے تھے،ذوالفقاروغیرہ نے چھڑالیا

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار) کارسوار مسلح افراد نے بیلف کی حراست سے ملزم کوچھڑا لیا اور عدالتی اہلکاروں کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، بتایاگیاہے کہ سول کورٹ کے بیلف کے اہلکار افتخار حیدر اور سید انیس سبزی منڈی لالہ موسیٰ سے علی انور کو فیملی جج کھاریاں قدیر حسین بٹ کی عدالت میں ہاتھوں میں سنگلی ڈال کر اپنی موٹرسائیکل پر بیٹھا کر لارہے تھے کہ جی ٹی روڈ کھاریاں پر یو ٹرن کے پاس کار سوار ذوالفقار اور فہیم وغیرہ نے اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ملزم کو اہلکاروں سے چھین لیا اور فرار ہوگئے، تھانہ صدر کھاریاں نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں