گجرات:ڈی سی مہتاب وسیم کاسبزی وفروٹ منڈی کادورہ

گجرات:ڈی سی مہتاب وسیم کاسبزی وفروٹ منڈی کادورہ

بوگس بولی دینے والے اور مصنوعی مہنگائی کیخلاف سخت کارروائی ہوگی:ڈی سی

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور سبزی و فروٹ کی نیلامی کی نگرانی سمیت منڈی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور صفائی، ریٹ لسٹوں کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا نے کہا کہ بوگس بولی دینے والے اورمصنوعی مہنگائی وذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے کیا،ریٹ لسٹ کا اجراء بروقت کرنے کے لئے تمام مارکیٹس کمیٹیز کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں