حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام:جماعت اسلامی

 حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام:جماعت اسلامی

نوجوان اب ایک کروڑنوکریوں کے جھانسے میں نہیں آئینگے:جبران بٹ،مظہررندوھاوا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) حکومت مہنگائی وبیروزگاری کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی،پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے ترس گیا ہے،ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دیکر نوجوانوں کو مایوس کیا گیاہے اور اب نوجوان ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،ان خیالات کا اظہار جبران بٹ صدر جماعت اسلامی یوتھ سینٹرل پنجاب نے سراج الحق امیر جماعت اسلامی پاکستان کے تین روزہ دورے 24،25، 26ستمبر کے دوران ہونیوالے گرینڈ شمولیتی یوتھ کنونشن کی تیاریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مظہر اقبال رندھاوا امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانولہ،بشارت علی صدیقی صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع گوجرانولہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں