میٹروپولیٹن ملازمین کو 25فیصد الاؤنس نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

میٹروپولیٹن ملازمین کو 25فیصد الاؤنس نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

شرکانے بینرز اورپلے کارڈاٹھارکھے تھے،ملازمین کوالاؤنس فوری دیاجائے:مقررین

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کو 25 فیصد الاؤنس نہ ملنے پرآل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام تمام دفاتر کی تالا بندی کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت ملک امجد حسین ڈپٹی جنرل سیکرٹری آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن پاکستان نے کی،شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر 25 فیصد الاؤنس نہ ملنے کے حوالے سے مطالبے درج تھے، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک امجد حسین نے کہا کہ 25 فیصد الاؤنس کا اعلان اسی سال مارچ میں ہوا اور جون میں نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا،صوبائی حکومت 25 فیصد الاؤنس دیگر تمام محکموں کودے رہی ہے اوربلدیاتی ملازمین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو فی الفور 25 فیصد الاؤنس دیا جائے ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا۔ریلی میں چیئرمین سی بی اے باؤ حمید،زبیر بٹ،سہیل ڈار،عارف خاں،اعجاز علوی و دیگر بھی شریک تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں