چیمبر کی15 ایگزیکٹو نشستوں پر انتخابی عمل آج سے شروع

چیمبر کی15 ایگزیکٹو نشستوں پر انتخابی عمل آج سے شروع

کارپوریٹ کلاس کی7نشستوں پر آج،ایسوسی ایٹ کلاس کی8سیٹوں پر20ستمبرکوووٹنگ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی15 ایگزیکٹو نشستوں پر انتخابی عمل کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگا،چیمبر کی کارپوریٹ کلاس کی7نشستوں پر آج برسراقتدار یونٹی ون یونٹی گروپ اور اپوزیشن کے فاؤنڈر اتحاد گولڈن گروپ کے درمیان ون ٹوون مقابلہ ہوگا جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کی8نشستوں پر20ستمبر سوموار کو انتخابی میچ ہوگا، یونٹی ون یونٹی گروپ نے چیمبر کے آئندہ صدر کیلئے شعیب بٹ جبکہ فاؤنڈر اتحاد گولڈن گروپ نے شیخ غلام حسین جج کو صدارتی امیدوار نامزد کررکھا ہے، کارپوریٹ کلاس کی نشستوں پر1238 ووٹرز اورایسوسی ایٹ کلاس کے 3ہزار918 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں