گیپکو میں 1471 خالی سیٹوں پر بھرتی کی منطوری

گیپکو میں 1471 خالی سیٹوں پر بھرتی کی منطوری

6 اکتوبر تک درخواستیں طلب، گوجرانوالہ 262، سیالکوٹ 429،گجرات 207،حافظ آباد 29،نارووال 49 اور منڈی بہاؤ الدین میں 128بھرتیاں ہونگی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گیپکو حکام نے 6 سال بعد گوجرانوالہ ڈویژن میں 1471خالی سیٹوں پر بھرتی کی منظوری دیدی، واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین نے خالی سیٹوں پر بھرتی تاخیر کا شکار ہونے پر متعدد بار احتجاج کیا تھا، اسسٹنٹ لائن مین کی خالی سیٹوں سے بجلی کی ترسیل،فنی خرابی اور دیگر انتظامی امور کے سلسلہ میں گیپکو ملازمین کو مشکلات کا سامنا تھا، ذرائع کے مطابق گیپکو میں 5ہزار سے زائد مختلف کیٹیگری کی خالی سیٹیں چھ سال سے خالی پڑی ہیں جن پر بھرتی کا عمل شروع کیا گیا لیکن نامکمل رہا،گزشتہ روز گیپکو حکام نے 1471 اسسٹنٹ لائن مینوں کی خالی سیٹوں پر بھرتی کی منظوری دی اور 06 اکتوبر تک امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں جس کے مطابق گوجرانوالہ میں 262، سیالکوٹ میں 429،گجرات 207،حافظ آباد 29،نارووال 49 اور منڈی بہاؤ الدین میں 128خالی سیٹوں پر بھرتی کی جائے گی جبکہ ملازمین کے بچوں کیلئے 294 اور مینارٹی کیلئے 74سیٹیں مختص کی گئی ہیں، بھرتی کیلئے امیدواروں کی عمر18سے 30سال ہونا ضروری ہے جبکہ میڈیکل اے کیٹیگری کاہوناچاہئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں