گجرات:عورتوں کا بیلف پر حملہ ، زیر حراست ملزم چھڑا لیا

گجرات:عورتوں کا بیلف پر حملہ ، زیر حراست ملزم چھڑا لیا

عورتوں نے اہلکاروں سے کڑی بھی چھین لی ،ملزم محمد حسین کو فرار کرا دیا

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )عدالتی بیلف کی حراست سے عورتوں نے ملزم کو چھڑا لیا ۔ سول کورٹ کھاریاں کے بیلف کے اہلکار مشہودبٹ اور افتخار حیدر نے محمد حسنین سکنہ گوٹریاوالہ کو گرفتار کیا ، اس دوران ارشاد بی بی، ثمرانہ بی بی اور افضا بی بی آگئیں، جنہوں نے کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ملزم کو چھڑا لیا جس کے بعد وہ فرار ہوگیا،عورتوں نے اہلکاروں سے کڑی بھی چھین لی،تھانہ گلیانہ نے مقدمہ درج کرلیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں