سکولوں میں 15سالہ طلبہ کی کوروناویکسی نیشن شروع

سکولوں میں 15سالہ طلبہ کی کوروناویکسی نیشن شروع

ضلع بھر میں 40 کلسٹر سنٹرز قائم ،گوجرانوالہ میں ایک لاکھ طلبہ کوڈوزلگے گی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سکولوں میں 15 سال عمر کے طلبہ کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا،سرکاری و نجی سکولوں کے ایک لاکھ سے زائد طلبہ کو ویکسین لگائی جائے گی،جس کیلئے ضلع بھر میں 40 کلسٹر سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں، گوجرانوالہ میں ایک لاکھ کے قریب طلبہ کو ویکسین لگائی جائے گی، جن میں سرکاری سکولوں کے 60389 اور نجی سکولوں کے 39510 طلبہ شامل ہیں، طلبہ کو ویکسین کی پہلی ڈوز 25 ستمبر تک مکمل کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں