چیمبرالیکشن :یونٹی ون یونٹی گروپ کی کارپوریٹ کلاس میں فتح

چیمبرالیکشن :یونٹی ون یونٹی گروپ کی کارپوریٹ کلاس میں فتح

فاؤنڈر اتحاد گولڈن گروپ کارپوریٹ کلاس کے تمام امیدوار وں کو شکست کا سامنا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات کے پہلے مرحلہ میں یونٹی ون یونٹی گروپ کے کارپوریٹ کلاس کے تمام امیدوار جیت گئے جبکہ فاؤنڈر اتحاد گولڈن گروپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، کارپوریٹ کلاس کی 7سیٹوں پر یونٹی ون یونٹی اور فاؤنڈر اتحاد گولڈن گروپ کے 14امیدوار مدمقابل تھے ، کارپوریٹ کلاس کے 1255ووٹوں میں سے 1182ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں یونٹی ون یونٹی کے امیدوار محمد شعیب بٹ، شاہد الرحمن انصاری، عمران اشرف، ارسلان یوسف ڈار، ساجد لطیف بٹ، علی نواز خان، احسن محمود شیخ نے 551پینل ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ فاؤنڈر اتحاد گولڈن گروپ کارپوریٹ کلاس کے تمام امیدوار وں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔چیمبر انتخابات میں فتح کا اعلان ہوتے ہی یونٹی ون یونٹی گروپ کے حامیوں نے جیتنے والے امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہناتے ہوئے کاندھوں پر اٹھا لئے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے فتح کا جشن منایا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں