نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- جنیوا:اقوام متحدہ کےزیراہتمام شامی حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات
  • بریکنگ :- شامی حکومت اوراپوزیشن نئےآئین کی تشکیل پرمتفق،نمائندہ خصوصی برائےشام
  • بریکنگ :- شامی حکومت،اپوزیشن اورسول سوسائٹی کے45ارکان آئین کی تشکیل میں حصہ لیں گے
  • بریکنگ :- متفقہ قوانین کےتحت اقوام متحدہ کےزیرنگرانی شام میں انتخابات کی راہ ہموار ہوگی،گائرپیڈرسن
Coronavirus Updates

ڈی سی کاٹی ایچ کیوہسپتال وزیرآبادمیں پولیومہم کاافتتاح

ڈی سی کاٹی ایچ کیوہسپتال وزیرآبادمیں پولیومہم کاافتتاح

دنیا اخبار

قطرے نہ پلانے والے قومی مجرم ، انکے خلاف کارروائی ہوگی :دانش افضال

گوجرانوالہ ،وزیرآباد(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)تمام والدین 5روزہ قومی انسداد پولیو مہم 20 تا 24 ستمبر کے دوران اپنے 5سال تک عمرکے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر قومی فریضہ نبھائیں اور ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، قطرے نہ پلانے والے قومی مجرم ہیں انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انسداد پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ تمام ادارے والدین،سرکاری و نجی سکول،مدارس،علماء اکرام اور سول سوسائٹی سمیت ہرفرد بھرپور تعاون کرے تا کہ وطن عزیز کو اس موذی مرض سے چھٹکارا دلایا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال وزیرآباد میں 5روزہ قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں