گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد میں سڑکوں کی بحالی وکشادگی ورپختہ گلیوں، نالیوں کیلئے 11نئے ٹینڈرز طلب

گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد میں سڑکوں کی بحالی وکشادگی ورپختہ گلیوں، نالیوں کیلئے 11نئے ٹینڈرز طلب

منصوبوں پر ایک ارب 40کروڑلاگت آئیگی ،منڈی بہاؤالدین میں 18 کروڑ25 لاکھ سے جوکالیاں تا منگووال سڑک کی بحالی،12کروڑ87 لاکھ سے مانو چک تا سیدا شریف سڑک کی کشادگی وبحالی ہوگی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ’ منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں سڑکوں کی بحالی وکشادگی اور پختہ گلیوں، نالیوں کیلئے 11 نئے منصوبوں کے ٹینڈرز طلب کرلئے گئے ہیں جن پر ایک ارب 40 کروڑ لاگت آئیگی، طلب کردہ ٹینڈرز کے تحت منڈی بہاؤالدین میں 18 کروڑ25 لاکھ سے جوکالیاں تا منگووال سڑک کی بحالی،12 کروڑ87 لاکھ سے مانو چک تا سیدا شریف سڑک کی کشادگی اور بحالی،19 کروڑ26لاکھ سے پھالیہ تا چیلیاں والی سڑک کی کشادگی وبحالی،17 کروڑ97 لاکھ سے کٹھیالہ شیخاں تا ڈھل سڑک کی کشادگی و بحالی، 25 کروڑ سے مانگھٹ تا بوہات سڑک کی تعمیر’20 کروڑ سے تحصیل پھالیہ کو اربن انفراسٹرکچر کی بہتری کے ذریعہ ماڈل تحصیل بنانے کیلئے شامل ہیں،گوجرانوالہ میں 7 کروڑ کی لاگت سے چک ہندا سٹاپ تا منڈیالہ پونائچ’ گھنیاں پل تا میانوالہ بنگلہ روڈ’ جی ٹی روڈ تا ڈیرہ دینداراں اور تولیکے تا چک لکھیا سڑکوں کی بحالی عمل میں لائی جائے گی،حافظ آباد میں 15 کروڑ سے پنڈی بھٹیاں میں یونین کونسلز35تا40 میں پختہ گلیوں نالیوں’ ٹف ٹائلز کی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں