گوجرانوالہ چیمبر کی ایسوسی ایٹ کلاس کی8نشستوں پر الیکشن آج ہوگا

گوجرانوالہ چیمبر کی ایسوسی ایٹ کلاس  کی8نشستوں پر الیکشن آج ہوگا

گوجرانوالہ چیمبر کی ایسوسی ایٹ کلاس کی8نشستوں پر الیکشن آج ہوگا ،یونٹی ون یونٹی گروپ اور فاؤنڈرز اتحاد گولڈن گروپ کے درمیان ون آن ون مقابلہ ہوگا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گزشتہ روز کارپوریٹ کلاس کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور جھگڑے کے بعد فاؤنڈر زگروپ نے الیکشن نتائج ماننے سے انکار کیا تھا اور کارپوریٹ کلاس کے انتخابات دوبارہ کرانے کا مطالبہ کیا ۔ گزشتہ روز اچانک پریس کانفرنس میں فاؤنڈرز اتحاد گولڈن گروپ نے آج ہونے والے ایسوسی ایٹ کلاس کی8نشستوں پر انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا ،پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہو گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں