2 افراد نے بیوہ کی کروڑوں روپے کی اراضی ہتھیا لی

2 افراد نے بیوہ کی کروڑوں روپے کی اراضی ہتھیا لی

ملزموں نے ضمانت کرالی ،خاتون کی رضا مندی سے ملزم چھوڑ ے :پولیس

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)بیوہ سے کروڑوں روپے کی پراپرٹی کا فراڈ ہو گیا ،تھانہ کینٹ میں سی پی او کے حکم پر انکوائری کے بعد بیوہ کلثوم اخترنے مقدمہ درج کرا ویا کہ ڈی سی کالونی انتظامیہ نے ڈھینگرانوالی میں اسکی 34کنال 6مرلے اراضی ایکوائرکرلی جس کے بعد بیوہ نے سوسائٹی کو پلاٹس کیلئے درخواست دی تو پتہ چلا کہ ضیا اللہ اورسوسائٹی کے لینڈایکوزیشن منیجرمحمد حسین نے ملکر10 پلاٹ ہتھیا لئے ہیں ۔ خاتون کی جانب سے مقدمہ کے بعد پولیس نے ملزموں کو حراست میں لیالیکن سوسائٹی انتظامیہ کی مداخلت پر چھوڑدیاکہ انکاراضی نامہ کر ادیا جا ئیگا اورخاتون کی مددہوگی ، بعد ازاں ملزموں نے ضمانت کرالی اورخاتون کے پلاٹ خورد بردکرلئے ۔ خاتون نے سی پی او سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف دیاجائے ۔ دوسری جانب ایس ایچ او کینٹ کاکہناتھاکہ ملزموں کو خاتون کی رضامندی سے جانے دیاگیاتھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں