ڈیجیٹل گرداوری سے فصلوں کا ڈیٹا تیار ہوگا:ڈپٹی کمشنر

ڈیجیٹل گرداوری سے فصلوں کا ڈیٹا تیار ہوگا:ڈپٹی کمشنر

دانش افضال نے علی پور چٹھہ میں گرداوری کے عمل کا خود جائزہ لیا

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)گرداوری کی ڈیجیٹلائزیشن وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں بورڈ آف ریونیو پنجاب کا انقلابی اقدام ہے جس سے ریونیو سروسز کی فراہمی میں شفافیت اور محکمہ مال، کسانوں کو بھرپور سہولت میسر آئے گی، 16 ستمبر سے تمام تحصیلوں میں آغاز کردیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے علی پور چٹھہ کے علاقہ میں فصلوں کی ڈیجیٹل گرداوری کے عمل کا خود جائزہ لیا، علاقہ گرداورنے مونجی کی فصل کی گرداوری رپورٹ ڈیجیٹل گرداوری موبائل ایپ کے ذریعے موقع پر اپلوڈ کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)حسین احمد رضا چودھری، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رانا امجد، تحصیلدار اور دیگر ریونیو افسر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈیجیٹل گرداوری سے نہ صرف فصلوں کا ڈیٹابیس تیار ہوگا بلکہ وقت ضرورت یہ ڈیٹا دیگر مقاصد کیلئے بھی بروئے کار لایا جا سکے گا، مالکان و حقداران زمین کے شناختی ریکارڈ کا اندراج ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں