دھان کی اقسام سپر فائن اور86کی کٹائی شروع

 دھان کی اقسام سپر فائن اور86کی کٹائی شروع

منڈیوں میں اناج کے ڈھیرلگ گئے ،ریٹ کم ملنے پر کاشتکار پریشان

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں دھان کی اقسام سپر فائن اور86کی کٹائی شروع ہو گئی،منڈیوں میں اناج کے ڈھیرلگ گئے ،ریٹ کم ملنے پر کاشتکار پریشان ہیں ۔رائس ملز مالکان اور بیوپاریوں نے خریداری اور سٹاک کیلئے گوداموں کی صفائی مکمل کرلی ،سپر باسمتی کی کٹائی آئندہ ماہ شروع ہو گی۔ تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں دھان کی موٹی قسم سپری کی کٹائی مکمل ہونے پر سپرفائن اور86کی کٹائی شروع ہو گئی ہے جس سے چھوٹی بڑی منڈیوں میں اناج کی بوریوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔منڈیوں میں سپر فائن1200سے 1250روپے فی40کلو گرام اور86فی من1360سے 1400روپے ریٹ مقرر ہونے پر کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ ریٹ میں اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے بلکہ نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ گندم کے بعد منڈیوں کی رونقیں بحال ہونے پر محنت کش پلے داروں کی روزی کا بندو بست بھی ہوگیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں