اتحاد فائونڈر سیالکوٹ چیمبرز نے ایف یو بی گروپ کی حمایت کر دی

اتحاد فائونڈر سیالکوٹ چیمبرز نے ایف یو بی گروپ کی حمایت کر دی

پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد کے ممبران کے اعزاز میں فائونڈر یونائیٹڈ بزنس گروپ نے مقامی میرج ہال میں عشائیہ دیا جس میں 200 سے زائد ممبران نے شرکت کی

وزیرآباد(نا مہ نگار)اس موقع پر ایف یو بی گروپ کے چیئرمین حمزہ شکیل بھٹہ نے گروپ کے منشور اور مقاصد کو کامیاب کرنے کے لائحہ عمل پر بریفننگ دی۔ مہر شکیل اعظم نے کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواروں کا تعارف کرایا ۔جنرل سیکرٹری خالد مغل نے کہا کہ اتحاد فائونڈر گروپ سیالکوٹ چیمبرز کے تمام ووٹرز نے ایف یو بی گروپ پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد کی غیر مشروط حمایت کر کے ان کی فتح کو یقینی بنا دیا ہے جس پر ہم ریاض الدین شیخ کے مشکور ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں