ٹوٹی سڑکیں ،ناقص امن وامان ، عوام مہنگائی سے بھی پریشان

ٹوٹی سڑکیں ،ناقص امن وامان ، عوام مہنگائی سے بھی پریشان

نوشہرہ گروپ کے وفدکی گورنرسے ملاقات ،مسائل جلد حل ہونگے :چودھری سرور

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )تحریک انصاف کے رہنما اور نوشہرہ گروپ کے سربراہ میاں محمدجاوید ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اورملکی ،صوبائی اور علاقائی سیاسی صورتحال پرگفتگو کی ۔انہوں نے نوشہرہ ورکاں کے عوام کو درپیش مسائل سے گورنر پنجاب کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی تعمیر اور امن وامان کے مسائل فوری توجہ طلب ہیں ،مہنگائی سے بھی عوام بے حدپریشان ہیں ۔ملاقات میں میاں خلیل احمد،حاجی قمرسہیل،راشد محمود خاوراورمیاں شاہد رزاق بھی موجود تھے ۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کاکہناتھاکہ مشکل وقت گزرچکا ہے ،اگلے دوسال میں عوام مسائل کا خاتمہ ہوگا ،بنیادی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ بڑے ترقیاتی منصوبے بھی شروع کیے جارہے ہیں۔ نوشہرہ ورکاں کی عوام کی حکومت سے توقعات کو جلدپورا کرکے سرخرو ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں