سازشی اور دہشتگرد عناصر پاکستان کیخلاف سرگرم:صدیق مہر
نیوزی لینڈ کے دورہ ختم کر نے پر مریم صفدر کی سیاسی پو ائنٹ سکورنگ مناسب نہیں
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی ایشو پر کرکٹ سیریز کی منسوخی اور پاکستان سے واپسی پر مریم صفدر کی جانب سے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، دنیائے کرکٹ کے بڑے نام پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں جبکہ سیاسی مخالفت میں مریم صفدر کا ٹویٹ پاکستان مخالف گروپ کی تسکین کا باعث بنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پی ٹی آئی این اے 81 چودھری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکہ اور اتحادیوں کی واپسی کی بعد سازشی اور دہشتگرد عناصر پاکستان کیخلاف سرگرم ہو چکے ہیں کیونکہ پر امن پاکستان اور سی پیک کی تیزی سے تکمیل کا عمل کئی ممالک کو ہضم نہیں ہو رہا اور وہ اپنے آلہ کاروں کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی مذموم کارروائیوں کیلئے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں، موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتیں ملکی مفاد کو مقدم رکھیں اور پرامن مضبوط پاکستان کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔