تھانہ سیٹلائٹ پر حملہ ، عملے پر تشدد کے 4 ملزم گر فتار

 تھانہ سیٹلائٹ پر حملہ ، عملے پر تشدد کے 4 ملزم گر فتار

رضوان گل ،محمد عمر ،خضر ،احسن سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ سیٹلائٹ پر دھاوا بولنے والے چار نامزد سمیت 16 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے 4کو گرفتار کر لیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات رضوان گل نامی شخص نے محمد عمر ،خضر ،احسن اور 12 نامعلوم افراد کے ہمراہ تھانے پر دھاوا بول دیا اور فرنٹ ڈیسک سمیت دیگر سامان توڑ دیا ،محرر سمیت دیگر عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔پولیس کے مطابق رضوان گل نامی شخص نے شہر بھر میں غیر قانونی پٹرول کی مشینیں لگا رکھی ہیں جن کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشینیں قبضہ میں لی تھیں جس پر رضوان گل نے درجن سے زائد افرا کے ہمراہ تھانے پر دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں