چند گھنٹے کی با رش سے ڈسکہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا

 چند گھنٹے کی با رش سے ڈسکہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا

سڑکوں ،گلیوں ،محلوں ،گھروں ،سول ہسپتال ،میونسپل کمیٹی آفس میں پانی داخل

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اورگردو نواح میں چند گھنٹوں کی بارش نے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار سیوریج اور انتظامیہ کا پول کھول دیا ،پورا شہر تالاب کی شکل اختیار کر گیا۔گزشتہ صبح ہونیوالی بارش کا پانی تمام سڑکوں ،گلیوں ،محلوں ،گھروں ،سول ہسپتال ،میونسپل کمیٹی آفس ودیگر جگہوں پر جمع ہوگیا ۔ بینک روڈ پر درجنوں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں ،سول ہسپتال ڈسکہ میں بارشی پانی جمع ہونے سے چیک اپ کیلئے آنیوالے مریضوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑا ۔شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ڈسکہ شہر اور گرد ونواح میں سیوریج کا مسئلہ دیرینہ ہے ، کوئی سیاستدان اس طرف توجہ نہیں دیتا ۔شہریوں نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں