عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹیمیں تشکیل

عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹیمیں تشکیل

کلین گوجرانوالہ کے عہدیدار کوڑا کرکٹ نہ اٹھا ئے جانے اورگلی محلوں میں پانی جمع ہونے جیسے مسائل واٹس ایپ کے ذریعے رپورٹ کرینگے جنہیں فوری حل کیا جا ئیگا

گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر)لوکل گورنمنٹ سے متعلقہ عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے ڈسٹر کٹ سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،ڈسٹرکٹ کنوینیئر رانا محسن،ڈپٹی کنونیئر ہارون نذیر،سمیرا صدیقی،کوارڈینیٹر غلام غوث،آصف اطہر،ڈپٹی کوارڈینیٹر ملک فیصل،ندیم انصاری،حماد خان،بابرعباس ،سیٹھ محمد صدیق،یاسرعلی،اسدعلی،کنوینیئر وزیرآبادمہر سرفراز ،ڈپٹی کنونیئر بابر سلطان چیمہ،کوارڈینیٹرعثمان انصاری،ڈپٹی کوارڈینیٹرارسلان سوہدری ،عادل ظفر وڑائچ،قمر زمان،عثمان گل سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کوفوکل پرسن وزیربلدیات اینڈ کمیونٹی ڈیپارٹمنٹ سوشل میڈیا پنجاب وقاص امجدنے نوٹیفکیشن جاری کرد ئیے ۔ وقاص امجد،ڈسٹرکٹ کنوینیئر رانا محسن،ڈپٹی کنونیئر ہارون نذیرنے کہا کہ کلین گوجرانوالہ کے تمام عہدیدار یوسی سطح پر کوڑا کرکٹ نہ اُٹھا ئے جانے اورگلی محلوں میں پانی جمع ہونے جیسے مسائل واٹس ایپ کے ذریعے رپورٹ کریں گے جس پرمتعلقہ آفیسر ز کو فوری ایکشن لیتے ہوئے مسائل کو حل کرناہوگا ،عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ہرممکن کوشش جاری رکھیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں