سموگ بارے ٹریفک آگاہی کیمپ، مفت ہیلمٹس، سائیڈ مررز تقسیم

 سموگ بارے ٹریفک آگاہی کیمپ، مفت ہیلمٹس، سائیڈ مررز تقسیم

سموگ سے ناک،کان اور گلے کی بیماریاں ہوسکتی،بچاؤ کیلئے ماسک کااستعمال کیاجائے ,ہیلمٹ بھی موٹر سائیکل سواروں کو سموگ کے مضر اثرات سے بچاسکتا ہے:سی ٹی او

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر سہیل فاضل کی زیر نگرانی سموگ سے متعلق ٹریفک آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام الناس میں سموگ کے ممکنہ خطرات سے متعلق شعور بیدار کیا گیا۔اس موقع پر سی ٹی او سہیل فاضل نے کہا کہ گاڑیوں اور فیکٹریوں کا دھواں دھند کے ساتھ ملکر سموگ کی شکل اختیار کر لیتا ہے جو ا نسانی صحت کیلئے مضر ہے اسلئے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف آگاہی کے ساتھ ساتھ ایکشن بھی لیا جا رہا ہے،سموگ کی وجہ سے ناک،کان اور گلے کی بیماریاں ہو سکتی ہیں جس سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے،اس کے علاوہ ہیلمٹ کا استعمال بھی موٹر سائیکل سواروں کو سموگ کے مضر اثرات سے بچنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے، ٹریفک آگاہی کیمپ میں عوام الناس میں مفت ہیلمٹس اور سائیڈ ویو مررز بھی تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر نجی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات، اٹلس ہنڈا کے سیفٹی منیجر حسنین اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں