مرتضیٰ بھٹو کی برسی،پیپلز پارٹی شہید بھٹو کو فعال کرنے کااعلان

 مرتضیٰ بھٹو کی برسی،پیپلز پارٹی شہید بھٹو کو فعال کرنے کااعلان

شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے اصل وارث مرتضیٰ بھٹو کی اولاد فاطمہ بھٹو ہے:رہنما

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)کارکن تیاری کرلیں محترمہ فاطمہ بھٹو کی قیادت میں اصل پیپلز پارٹی شہید بھٹو کو فعال کیا جارہا ہے،انشاء اللہ بہت جلد اپنے محبوب قائد کی پارٹی کو زرداری کے قبضہ سے آزادکروائیں گے،زرداری بھٹو خاندان کاوارث نہیں، شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے اصل وارث مرتضیٰ بھٹو کی اولاد فاطمہ بھٹو ہے،جبکہ زرداری ٹولے نے پارٹی کو یرغمال بنا رکھاہے، شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے جیالے اُٹھ کھڑے ہوں ہم پارٹی کو کارکنوں کی مدد سے اپنی اصل حالت میں دوبارہ بحال کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ڈویژنل چیف آرگنائزر رائے بشیر احمد کھرل،صدر اوورسیز یوکے حاجی محمد شریف، چودھری بشیر،رائے اسد مرادسعید،رائے محسن اقبال، معظم امین، عمران باجوہ، تحسین بابر اوردیگر نے شہید مرتضیٰ بھٹو کی سالانہ برسی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں