کٹلری الیکشن،ایسوسی ایٹ میں بھی ایف یو بی گروپ فاتح

کٹلری الیکشن،ایسوسی ایٹ میں بھی ایف یو بی گروپ فاتح

صنعت کی بہتری کیلئے ویژن گروپ سے مل کر کام کرینگے:حمزہ شکیل بھٹہ و دیگر

وزیرآباد(نا مہ نگار) آل پاکستان کٹلری اینڈ سٹین لیس یوٹنسلز مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن وزیرآباد کے الیکشن برائے ایسوسی ایٹ کلاس میں بھی ایف یو بی گروپ نے میدان مار لیا۔ ایف یوبی گروپ کے قاسم علی اعوان 58،محمد ارشد58،کاشف بٹ 54،محمد نواز 53،دلاور جمشید 55ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ ویژن گروپ کے شاہد سرفراز سرور 44،وقاص یوسف 43،عرفان مشتاق 41،شاہد محمود45،شہزاد سرور39ووٹ حا صل کرسکے۔چیئرمین الیکشن بورڈ طاہر رفیق منہاس، پولنگ آفیسر ندیم کھوکھر،سیکرٹری عرفان منشا نے پولنگ میں فرائض سرانجام دئیے۔ چیئرمین ایف یوبی گروپ حمزہ شکیل بھٹہ، سینئر وائس چیئرمین مہر شکیل اعظم،جنرل سیکرٹری خالد مغل،حمید اختر چڈھا،لالہ محمد خلیل،باؤ سجاد فاروق،مرزا امان اللہ،انصر شفیق مغل، طارق مغل،محمد عظیم اورراحت نذر نے کہا کہ وہ کٹلری کی صنعت کی بہتری کیلئے ویژن گروپ سے مل کر کام کرینگے اور پاکستانی زر مبادلہ میں اضافہ کرینگے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں