موٹروے پو لیس اور سر گودھا یو نیور سٹی کے اشتراک سے روڈ سیفٹی سیمینار

موٹروے پو لیس اور سر گودھا یو نیور سٹی  کے اشتراک سے روڈ سیفٹی سیمینار

موٹروے پولیس کی جانب سے سیال موڑ انٹرچینج پر رو ڈ سیفٹی کے اصولوں کی اہمیت اور سوشل ورکرز کے کردار کے حوالے سے سرگودھا یونیورسٹی کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز مظہرالحق، سرگودھایونیورسٹی کے طلبہ او ر شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی مظہرالحق نے کہا کہ حادثات عالمی چیلنج ہیں، ہر سال لاکھوں لوگ جان گنوا بیٹھتے ہیں، اگر حادثات کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2030 تک یہ موت کی پانچویں بڑی وجہ بن جائیگی۔ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ نے کہا کہ سر گودھا یونیورسٹی کے تمام طالبعلم موٹروے پولیس کے رو ڈ سیفٹی کے سفیر بن کر کام کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں