دعوت اسلامی کے وفدکی چودھری احسن سلیم بریار سے ملاقات

دعوت اسلامی کے وفدکی چودھری  احسن سلیم بریار سے ملاقات

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے پنجاب بورڈ آف انویسمنٹ اینڈ ٹریڈ چودھری احسن سلیم بریار سے دعوت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی اورنوجوان نسل کو اسلامی اقدار سے آگاہی اور بچوں کی خصوصی تربیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا

لاہور،سیالکوٹ(سٹاف رپورٹر)اس موقع پر احسن سلیم بریارکا کہنا تھا کہ حکومت نے طلبا کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لئے ناظرہ قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دیا ہے، دعوت اسلامی کے ڈائریکٹر رابطہ کمیٹی محمد لیاقت عطاری نے بتایا کہ دعوت اسلامی کی طرف سے بچوں کے لئے ایک خصوصی کارٹون نیٹ ورک کی نشریات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں بچوں کو کھیل ہی کھیل میں نماز کے طریقہ کار اور آداب کے حوالے سے ترغیب دی جاتی ہے،لیاقت عطاری نے احسن سلیم بریار کو مرکز دعوت اسلامی کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں