سیالکوٹ چیمبر،اتحاد فاؤنڈرز کا ایسوسی ایٹ کلاس میں بھی کلین سویپ
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایسوسی ایٹ کلاس میں بھی اتحاد فاؤنڈرز گروپ نے کلین سویپ کرلیا
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر)الیکشن کمشنر نوید اقبال شیخ نے بتایا کہ اتحاد فاؤنڈر زگروپ کے احمد امتیاز خان 816 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ان کے مدمقابل ڈیمویٹک گروپ کے اسد صدیق نے 425،اویس احمد نے 797 ان کے مدمقابل خواجہ ذکا اللہ 429، عمران اکبر 815،ان کے مدمقابل محمد آصف 485، محمد شہباز782 ان کے مدمقابل محمد اسد اقبال441،سلیم اختر بھٹہ761 جبکہ ان کے مدمقابل عثمان مشتاق نے 451 ووٹ حاصل کئے۔