دنیا میں سب سے پہلے امن کی بنیاد اللہ کے نبیؐ نے رکھی:مقررین

 دنیا میں سب سے پہلے امن کی بنیاد اللہ کے نبیؐ نے رکھی:مقررین

دوسرے کا احترام،برداشت اور معاف کرنا سیکھنا ہو گا: سجاد چشتی،مسز سہیلہ،مس ربیعہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)دنیا عالم میں سب سے پہلے امن کی بنیاد اللہ کے نبیؐ نے رکھی،جومعاشرہ امن پذیر ہوگا اور ایک دوسرے کے حقوق و فرائض کا خیال رکھے گا وہ ہمیشہ ترقی کرے گا۔اللہ کے نبیؐ نے یہ درس دیا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہیں۔ہمسایہ کے حقوق کا خیال رکھیں اور تمام مذہب کے لوگوں کا احترام کریں تاکہ ریاست میں رہنے والے ہر فرد کی زندگی بہتر طریقے سے گزر سکے۔اِن خیالات کا اظہار صاحبزادہ سجاد چشتی نے عالمی یوم امن کے حوالے سے سٹی آڈیٹوریم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں نسل نوع کو بچپن سے ہی ایک دوسرے کا احترام اپنے اندر برداشت اوردوسروں کو معاف کرنا سکھانا ہو گا۔اس موقع پر مسز سہیلہ صدر وومن ویلفیئرسوسائٹی نے کہا کہ ہر معاشرے کا امن اس کی اپنی ذات اور اپنے گھر کے پرامن ماحول سے شروع ہوتاہے۔ مس ربیعہ صدرکئیرپاکستان نے کہاکہ پرامن معاشرہ اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے،ہمیں بد امنی پھیلانے والے تمام کاموں سے بچناچاہئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں