امیرجماعت اسلامی سراج الحق 3روزہ دورے پر24ستمبر کوگوجرانوالہ پہنچیں گے

امیرجماعت اسلامی سراج الحق  3روزہ دورے پر24ستمبر   کوگوجرانوالہ پہنچیں گے

ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق مرکزی و صوبائی قائدین کے ہمراہ تین روزہ دورہ پر 24 ستمبر کو گوجرانوالہ پہنچیں گے اورضلع بھر میں 145سے زائد مختلف پروگرامز میں شرکت کریں گے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پہلے روز مزدور کنونشن،جے آئی یوتھ کنونشن، مرکزی مسجد شیرانوالہ باغ میں نماز جمعہ کا خطبہ دیں گے، آغوش ٹرسٹ کا افتتاح کریں گے، دوسرے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلا سے خطاب کریں گے،علما کنونشن، تعزیتی ریفرنس میں شرکت کریں گے،تیسرے روز تعلیمی کنونشن, تاجر کنونشن اور حلقہ خواتین کے بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے،ان خیالات کااظہارانہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں