بروقت ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانیوالے ملازمین کیخلاف شکنجہ تیار

 بروقت ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانیوالے ملازمین کیخلاف شکنجہ تیار

اسسٹنٹ کلکٹر ایف بی آر سید قمر علی شاہ نے ایکسائز دفترمیں افسروں و عملہ کوآگاہی فراہم کی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے اور گوشوارے بروقت جمع کروانے کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر میں جا کر ملازمین کو آگاہی فراہم کی اوربروقت ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا ہے۔ایف بی آر گوجرانوالہ کے حکام نے مقررہ تاریخ سے قبل سرکاری ملازمین کو اپنی ٹیکس ریٹرن اور گوشواروں کی مکمل تفصیلات جمع کروانے کے لیے مختلف سرکاری محکموں میں جا کر آگاہی سیشنز شروع کر دیئے ہیں،گزشتہ روز اسسٹنٹ کلکٹر ایف بی آر سید قمر علی شاہ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر میں ایکسائز افسروں اور عملہ کو ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی۔ٹرینر ایف بی آر کا کہنا تھا کہ آگاہی کا مقصد ہے کہ شہریوں کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین بھی اپنی ٹیکس ریٹرن اور گوشواروں کی تفصیلات مقررہ تاریخ سے قبل جمع کروائیں، ایسا نہ کر انے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں