2بہنوں کی ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے ویٹ لفٹنگ کی ٹریننگ
کھیالی کی 17 سالہ شفق اور ساڑھے پندرہ سالہ خدیجہ موٹرسائیکل پرکلب آتی ہیں , اولمپیئن طلحہ طالب کے والد کے پاس ٹریننگ کرتیں،باپ آرمی میں ویٹ لفٹررہ
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ کے علاقہ کھیالی سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں 17 سالہ شفق اور ساڑھے پندرہ سالہ خدیجہ نے پڑھائی کیساتھ ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے ویٹ لفٹنگ کی ٹریننگ شروع کردی، دونوں اولمپیئن طلحہ طالب کے والد کے پاس ٹریننگ کرتی ہیں اورموٹر سائیکل پر کلب پہنچتی ہیں، ٹریننگ سے پہلے ڈنڈ بیٹھک لگا کر کئی گھنٹے تک ویٹ لفٹ کرتی ہیں، شفق اور خدیجہ کے والد بھی آرمی کے سابق ویٹ لفٹر رہ چکے ہیں اور دونوں بہنیں اپنے والد سے متاثر ہوکر ہی ویٹ لفٹنگ کررہی ہیں۔