پنڈی بھٹیاں:نالوں کی عدم صفائی، گلیاں بازار تالاب

پنڈی بھٹیاں:نالوں کی عدم صفائی، گلیاں بازار تالاب

چند منٹ کی بارش نے میونسپل کمیٹی کا پول کھول دیا،پانی گھر وں میں داخل

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)چند منٹ کی تیز بارش نے میونسپل کمیٹی کی کا رکردگی کا پول کھول دیا، نکاسی آب کیلئے بنی نالیاں اور نالے گندگی سے اٹے ہونے کی وجہ سے بارش کے پانی سے گلیاں بازار اور سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں،پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔میونسپل کمیٹی کی ناا ہلی سے بارش پنڈی بھٹیاں کے شہریوں کے لئے زحمت بن جاتی ہے، بارش سے نشیبی علاقے بھی زیر آ ب آ جاتے ہیں کیونکہ نالوں کی صفائی نہ ہونے سے نکاسی آب کا نظام تباہ ہو چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سمیت تمام عملہ شہر میں صفائی کے نظام پر کوئی توجہ نہیں دے رہاجس سے صورتحال خراب سے خراب تر ہو رہی ہے، اعلیٰ حکام صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے نالوں کی صفائی کیلئے اقدامات کر یں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں