فلور ملز ایسوسی ایشن کا گندم اٹھانے سے انکار

فلور ملز ایسوسی ایشن کا گندم اٹھانے سے انکار

آبادی نہیں باڈی کے لحاظ سے کوٹہ دیاجائے،مطالبات نہ ماننے تک گندم کوٹہ نہیں لیں گے،کوٹہ کے حساب سے گندم کی قیمت زیادہ ہے:صدر،سیکرٹری , حکومت کی جانب سے فلورملزکو گندم کوٹہ کا اجرا آبادی کے لحاظ سے کرنے،پسوائی کم اور آٹامیں 20فیصدچھان کرنے یعنی سرخ آٹابنانے کا کہا گیا تھا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) فلورملزایسوسی ایشن نے حکومتی گندم کوٹہ سے انکار پر علامتی ہڑتال کرکے گندم اٹھانے سے انکارکردیا جس سے آٹا مزیدمہنگاہونے کاخدشہ ہے،تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے فلورملزکو گندم کوٹہ کا اجرا آبادی کے لحاظ سے کرنے کے علاوہ فلورملزکی پسوائی کم کرنے اوراسکے ساتھ آٹامیں 20فیصدچھان کرنے یعنی سرخ آٹابنانے کا کہاگیاتھالیکن فلورملزایسوسی ایشن نے اس سے انکار کردیا اورکہاکہ وہ مطالبات پورے ہونے پر گندم کا کوٹہ نہیں لیں گے،اس حوالہ سے فلورملز ایسوسی ایشن کا ڈیڈلاک برقرارہے اورانہوں نے گندم کا کوٹہ نہ لینے پر علامتی ہڑتال کردی ہے، صدرفلورملزایسوسی ایشن گوہرسعید اورجنرل سیکرٹری خالد تنویر نے بتایاکہ آٹاکی سپلائی جاری ہے، ہم عام مارکیٹ سے مہنگی گندم لے رہے ہیں لیکن جب تک مطالبات نہ مانے جائیں گے گندم کوٹہ نہیں لیں گے،جو کوٹہ کے حساب سے گندم کا ریٹ بتایا جا رہا ہے وہ بھی زیادہ ہے، اس سے آٹامہنگاہوجائے گا،آبادی نہیں باڈی کے لحاظ سے کوٹہ دیاجائے،شہری کے ساتھ اب دیہاتی آبادی بھی فلورملزکا آٹالیتی ہے،ہم چاہتے ہیں کہ سب کو کومعیاری و مناسب دام پر آٹامل سکے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں