جلالپورجٹاں:نوجوان اغوا،فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا

 جلالپورجٹاں:نوجوان اغوا،فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا

فہدڈار تشویشناک حالت کے با عث ہسپتال منتقل،مقدمے کے با وجود ملزم آ زاد

جلالپورجٹاں (نامہ نگار)تھانہ کڑیانوالہ کے علاقہ پیرو شاہ میں ننھیال آئے جلالپورجٹاں کے رہائشی فہد ڈار کو اغوا کے بعد ڈیرے پر لے جا کر گولیاں مار دی گئیں شدید زخمی حالت میں عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا،ملزم فرار ہوگئے۔تھانہ کڑیانوالہ میں 2 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ نامزد ملزم طیب افضل سکنہ جلالپور جٹاں اورعبداللہ الطاف سکنہ پیرو شاہ جدید اسلحہ سے مسلح ہو کر گاؤں میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود کوئی کارروائی عمل نہیں لائی جاسکی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں