جامکے چٹھہ:بارشی پانی سے گلیاں جوہڑ،مکین سراپا احتجاج

جامکے چٹھہ:بارشی پانی سے گلیاں جوہڑ،مکین سراپا احتجاج

شہریوں کا گھروں سے نکلنا دشوار، ارباب اختیار سے مسئلہ حل کر نے کا مطالبہ

جامکے چٹھہ (نامہ نگار)نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے جامکے چٹھہ میں بارش کا پانی گلیوں اور بازاروں میں جمع ہو گیا،اہل علاقہ سراپااحتجاج بن گئے۔ قصبہ کے اندر گلیوں،بازاروں اور مین روڈپر ٹوٹی نالیوں اور صفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے بارش کا پانی جوہڑکی شکل اختیار کرجاتا ہے یہ مسئلہ عرصہ دراز سے چلا آرہا ہے مگر کوئی پرسان حال نہیں،متعلقہ سیاسی نمائندے جامکے چٹھہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کررہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کے دنوں میں گھروں سے نکلنا دشوار ہوجاتا ہے، متعدد بارنشاندہی کے با وجود کو ئی شنوائی نہیں ہو رہی، ارباب اختیار سے نوٹس لیکر مسئلہ حل کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں